سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی اور نقب زنی کے ملوث گینگ کا سرغنہ دوساتھیوں سمیت گرفتار

سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی اور نقب زنی کے ملوث گینگ کا سرغنہ دوساتھیوں سمیت گرفتار، 6لاکھ84ہزارروپے کا مال مسروقہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر رضوان احمدخان کی ہدایت پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر افضال احمد ساجد ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے سرغنہ احسان علی عرف شانی کو اسکے ساتھیوں محمدنذیر اور علی رخالد سمیت گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان تھانہ سلانوالی پولیس کو راہزنی، مویشی چوری، موٹرسائیکل چوری اور نقب زنی کے آٹھ مقدمات میں مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے ایک بھینس، ایک موٹرسائیکل، نقدی، سامان کریانہ، سامان الیکڑونکس کل مالیت6لاکھ84ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ ملزم احسان علی سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, February 25, 2022