Press Release 154 RPO Office

تمام ایس ڈی پی اوز اپنا سپروائزری کردار بہتر طریقے سے ادا کریں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد میں تیزی لائیں۔ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے باقائدہ ٹیمیں بنائیں۔ اسلحہ کی نمائش، شادی بیاہ پر فائرنگ، آتش بازی، پتنگ بازی پر قانونی کارروائی کریں۔ دوران ناکہ جات بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد یکسو کریں۔ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات کی نگرانی خود ڈی پی اوز کریں۔ ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز خود ماڈل پولیس اسٹیشنز کی نگرانی کریں۔ تفتیشی افسران کو ریفریشر کورسز کراوائیں جائیں۔ پولیس حراست سے فراری اور پولیس حراست میں ہلاکت پر سخت قانونی کارروائی جائے گی۔ گاڑی اور موٹڑ سائکل چوری روکنے کیلئے مناسب حکمت عملی اپنائی جائے۔ پرائم منسٹر ڈیلوری یونٹ 8787 اور 15 کی کالز کی ڈائری روازانہ ڈی پی اوز خود مانیٹر کریں۔ قبضہ مافیہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ پرانی دشمنی کے مقدمات میں صلح کروانے کی کوشش کریں۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا ریجن افضال احمد کوثر نے تین اضلاع کے ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کے ساتھ ایک ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

Wednesday, January 15, 2020