تھانہ شاہ پورسٹی ،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

سرگودھا:تھانہ شاہ پورسٹی پولیس کی بڑی کاروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، گرفتار تین ملزمان سے 45کلو گرام چرس اور2کلو گرام افیون برآمد  
سرگودھا:منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا یہ ہمارے مستقبل کے دشمن ہیں جو نواجوان نسل کو منشیات کا عادی بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا ظہار ایس ڈی پی او شاہ پورسرکل ڈی ایس پی غلام جعفر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی زیر قیادت سرگودھا پولیس معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی سب انسپکٹر محمد افضال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز وسیم عباس،عمران خالداور خضر حیات وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ پل خوشاب روڈ پر دوران سنیپ چیکنگ کارنمبریJGB-860میں سوار تین ملزمان جن میں محمد شہباز ولد محمد نواز سکنہ سبھروال کالونی، محمد رمضان ولد محمد نواز سکنہ چک 188شمالی اور نعیم گل ولد یونس مسیح سکنہ چیچہ وطنی ضلع ساہیوال کو منشیات سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے چرس42کلو گرام اور 2کلو گرام افیون برآمدہوئی جبکہ دوسری کاروائی میں 2کلو گرام سے زائد چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔گرفتارملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کارکو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کاروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شاہ پور سٹی اور انکی ٹیم کو تعریفی سر  ٹیفکیٹ ونقدانعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, June 10, 2020