تھانہ فیکٹری ایریا پولیس، پتنگ فروش گرفتار کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں برآمد

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرپتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امیر مختار پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم سانول ولد اشرف شاہین سکنہ عمر باغ کو کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 6کیمیکل ڈوریں اور165پتنگیں برآمد کرکے اسکے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, May 30, 2020