آر پی او سرگودھا کی ڈی پی او سرگودھا کے ہمراہ شہید کانسٹیبل عبدالوحید کے گھر آمد

سرگودھا آر پی او افضال احمد کوثر کی ڈی پی او فیصل گلزار کے ہمراہ شہید کانسٹیبل عبدالوحید کے گھر آمد 
انہوں نے شہید کانسٹیبل کے لواحقین سے  تعزیت کی اور شہید  کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی 
 انہوں نے حکومت کی طرف سے شہید کی والدہ اور بیوہ کو چالیس لاکھ روپے امداد کا چیک دیا
انہوں نے کہا کہ شہید کے بچوں کے لیے ایک کروڑ پینتیس لاکھ مالیت کے گھر کی منظوری ہو چکی ہے جو جلد ہی ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔
سرگودھا پولیس کی تاریخ شہداء کے خون سے رنگین ہے آج ملک میں امن و امان انہی قربانیوں کی بدولت ہے سرگودھا پولیس آئندہ بھی ملکی سلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, May 25, 2020