تھانہ فیکٹری ایریا پولیس سینکڑوں لیٹر شراب چرس اورناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا : تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی بڑی کاروائی ،سینکڑوں لیٹر شراب ،چرس اورناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا : تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل زہریلی شراب پینے سے 14افراد دم توڑ  گئے تھے جس پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے شراب ڈیلروں کے خلاف سخت   کاروائی کی ہدایات جاری کیں تھیں جس پر  ایس ایچ او فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر شعیب سکندر ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز فضل داد، محمد عارف اور منور مسیح وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ   کاروائی کر تے ہوئے  مخبر کی اطلاع پر چک  نمبر 90 شمالی میں میں چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکے پانچ ملزمان صدام حسین ولد پیراں دتہ، نعمان ولد رفیق، عابد علی ولد عاشق حسین، سہیل ہدایت ولد ہدایت مسیح اور محمد جمیل ولد محمد شریف کوگرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ ملزمان غلام حسن ولد حنیف سکنہ حمید ٹاون سے چرس 365گرام اور دانش پطرس ولد پطرس مسیح سکنہ رضا ٹاون سے پسٹل 30بور برآمد ہوا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کا کہنا تھا کہ یہ شراب عید کے موقع پر فروخت کی جانی تھی جس سے قیمتی جانوں کے نقصان کا اندیشہ تھا قبل ازیں بھی سرگودھا میں زہریلی شراب پینے سے انسانی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے جس پر ڈی پی او فیصل گزارنے سخت ایکشن لیتے ہوئے  کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا جس پر آج ہم نے کارروائی کرتے ہوئے شراب برآمد کرلی جبکہ ملزمان کو گرفتارکر کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, May 21, 2020