سرگودھا پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

سرگودھا:پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت مزید سات ملزمان گرفتار 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے راہزنی کی واردات میں مطلوب اشتہاری بشیر خان ولد فتح خان سکنہ میانوالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ اسی طرح دیگر فراڈ، اغواء اور بوگس چیک کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ساجد شہید پولیس نے سرفراز شاہ ولد محمد اسلم سکنہ سلطان پور، مدثر نسیم ولد یونس سکنہ چک مبارک، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اعجاز حسین ولد احمد خان سکنہ 92موڑ، تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے عبدالرحمن ولد دین محمد سکنہ 110شمالی، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے احمد یار ولد خان محمد سکنہ چنیوٹ اور تھانہ کوٹ مومن پولیس نے طاہر اقبال ولد محمد امیر سکنہ19جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزمان کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, April 28, 2020