سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی

سرگودھا: پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،مزید چھ ملزمان گرفتار، شراب وناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کوٹ مومن پولیس نے وحید ولد غلام محمد سکنہ گجرنوالہ سے شراب120بوتل، حلوق مسیح ولد الیاس مسیح سکنہ ضلع ننکانہ صاحب سے شراب60بوتل، تھانہ پھلروان پولیس نے امان اللہ ولد بشیر سکنہ پھلروان سے شراب10بوتل، تھانہ میانی پولیس نے عنصر سکنہ میانی اڈا سے بندوق12بور، ریاض سکنہ سنیلاں ورم سے پسٹل30بوراور تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے خرم شہزاد سکنہ چک87جنوبی سے پسٹل30بور برآمد کرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعا ت کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, March 27, 2020