ایس ڈی پی اوسٹی سرکل کی سربراہی میں پولیس کا حساس اداروں کے ساتھ ملکر فلیگ مارچ

سرگودھا:ایس ڈی پی اوسٹی سرکل کی سربراہی میں پولیس کا حساس اداروں کے ساتھ ملکر فلیگ مارچ 
سرگودہا:ڈی پی اوعمارہ اطہر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ کی زیر قیادت پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ ملکر سٹی ایریا میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سے شروع ہوکرشہر کے مختلف راستوں ISIچوک، آزادی چوک، اوور ہیڈ برج، خوشاب روڈ، بلاک نمبر16روڈ، پٹھہ منڈی چوک، واٹرسپلائی روڈ، مسلم بازار، کلیار ہوٹل چوک، فاطمہ جناح روڈ، اوورہیڈبرج اسلام پورہ، چوک سٹیلائٹ ٹاؤن، جنرل بس اسٹینڈ، قینچی موڑ، پل47شمالی، یونیورسٹی روڈ، کوئین چوک سے ہوتا ہواپولیس لائن سرگودھا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ٹریفک، سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور پاک فوج کے دستوں نے شرکت کی۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, March 27, 2020