سرگودھا پولیس لائن میں لسٹ بی ون کے امتحان کا انعقاد

سرگودھا:ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں بی ون لسٹ کے امتحان کا انعقاد 
سرگودہا:تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر اور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا میں بی ون لسٹ کے تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا جس میں کنسٹیبلان، لیڈی کنسٹیبلان سمیت 454امیدواران نے حصہ لیا۔ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواران کا انٹرویومورخہ 02.03.20کو لیا جائیگا۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, March 1, 2020