وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرگودھا پولیس لائنز آمد
آج عید قربان کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرگودھا پولیس لائنز آمد عید سرگودھا پولیس کے جوانوں کے ساتھ منائی ۔ پولیس لائنز سرگودھا میں آمد پر وزیر اعلی پنجاب کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور وزیر اعلی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے لئے دعا کی۔ پنڈال میں آمد پر پولیس کے جوانوں سے فردا فردا ہاتھ ملایا اور عید ملے ۔اس موقع پر ار پی اؤ سرگودھا ، کمشنر سرگودھا ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا ، ایس ایس پی آر آئی بی ، ایس ایس پی پولیس ٹریننگ اسکول سرگودھا ، ایس پی پٹرولنگ اور دیگر پولیس افسران اور اہلکاران موجود تھے ۔ وزیر اعلی جوانوں میں گھل مل گئے اور عید کا کھانا جوانوں کے ساتھ کھایا۔ ریجنل پولیس افسر سرگودھا نے خطبہ استقبالیہ دیا اور وزیر اعلی کا سرگودھا پولیس کے ساتھ عید منانے پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر سرگودھا پولیس کے شہدا کی فیملیز بھی موجود تھیں جن میں وزیر اعلی پنجاب نے تحائف تقسیم کیے اور کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں اور انکی فیملیز ہمارے لیے انتہائی قابل احترم ہیں