تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، منشیات فروش گرفتار، ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل سوار منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار،
 ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر91جنوبی دوران چیکنگ موٹرسائیکل نمبریLXY-3513پر سوار ملزم کامران شیرازی ولد منیر حسین شاہ سکنہ چک نمبر46شمالی کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چرس1.300کلو گرام چرس برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی علیحدہ قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, September 21, 2020