تھانہ پھلروان ، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت چارملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت چارملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر زفخر عباس اور محمد آصف وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مدثر ولد محمد اسلم سکنہ چک سیدا میانی کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ دیگر کاروائی میں ملزمان ذوالفقار سکنہ سالم سے رائفل444بور، حسنین سکنہ سالم سے بندوق12بور، علی حسن سکنہ رتوکالا سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, September 17, 2020