ڈی پی او سرگودھا کا بھلوال سرکل کااچانک دورہ، کرائم میٹنگ

سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کا بھلوال سرکل کااچانک دورہ کرائم میٹنگ کی 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے  اچانک سرکل آفس بھلوال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایس ڈی پی او آفس بھلوال میں اے ایس پی بھلوال سرکل ماہم خان اور تمام سرکل کے ایس ایچ اوز سے کرائم سے متعلق میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او سرگودھا نے بھلوال سرکل کے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کرکے چالان عدالتوں میں جمع کروائیں۔ انہوں نے ایس ڈی پی او بھلوال سرکل اے ایس پی ماہم خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں بھلوال سرکل کی لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی کیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 23, 2020