سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے دوران ڈیوٹی معذور خاتون کی مدد کرنے اور ذہنی معذور کو کپڑے دینے اور کھانا کھلانے والے کنسیٹبلان کو تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقدانعام سے نوازا۔
سرگودھا:انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے دوران ڈیوٹی لوگوں سے اپنا رویہ بہتر رکھیں اور مستحق افراد کی بھرپور مدد کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے دوران ڈیوٹی معذور خاتون کی مدد کرنے اور ذہنی معذور کو کپڑے اور کھانا کھلانے والے کنسٹیبلان کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام دیتے ہوئے کیا۔ کنسٹیبل ظفر خان نے احساس کفالت پروگرام دوران ڈیوٹی چلنے پھرنے سے معذور خاتون کو ہاتھوں پر اٹھا لیا اور اس کو احساس کفالت پروگرام سے رقم دلوانے میں مدد کی جبکہ کنسٹیبل ارشد محمود نے ذہنی معذور شخص کو کھانا کھلایا اور اپنے جیب سے نئے کپڑے لے کر دیئے۔ جس پر ڈی پی او سرگودھا نے ان کو اپنے دفتر بلوا کر نقدانعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)