تھانہ لکسیاں، گرفتارچار ملزمان سے اسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ لکسیاں پولیس کی کاروائی، گرفتارچار ملزمان سے اسلحہ برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں خرم شہزاد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز احمد خان اور ارشد محمود وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان عدنان ولد اکرم سکنہ سیموڑ سے رائفل444بور، ارشد ولد اسماعیل سکنہ کوٹ ناجہ سے بندوق12بور، فیصل ولد اعظم سکنہ کوٹ ناجہ سے بندوق12بور اور محسن ولد اعظم سکنہ کوٹ ناجہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, June 25, 2020