تھانہ شاہ پورصدر پولیس ، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ شاہ پورصدر پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر سب انسپکٹر علی نواز شاہ نے سب انسپکٹرزاجمل فاروق، زوہیب حسن وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عقیل ولد صفدر کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے فروری2017کو اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر بکھر بار روڈ پر کار سوار چک نمبر17کے رہائشی کار سوار غلام عباس سے اسلحہ کے زور پر نقدی73ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر اور انکی ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کار تفتیش اپناتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتارکرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, June 18, 2020