Inter Provincial Robbers Murderer Group Arrested

سرگودھاسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سات افراد کو اغواء کے بعد دوران واردات قتل کرنے والا بین الصوبائی گروہ گرفتار
 سرگودھا: مورخہ 26.09.2018کو ٹیکسی ڈرائیور کو سواری کے روپ میں بکنگ کے بعد نشہ آور چیز پلاکر اغواء کرلیا گیااور بعد میں اسے قتل کرکے اس کی نعش سرائے عالمگیر نہرمیں پھینک دی گئی۔اس کے بعد اسی طر ح ٹیکسی ڈرائیواران کی بکنگ کے بعد لاپتہ ہونے اوربالآخر مختلف مقامات سے ان کی ڈیڈ باڈی ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس تشویش ناک صورت حال کے پیش نظرDPO سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے SDPOصدر سرکل اختر علی وینس،انچارج CIAظفر اقبال اور سرفراز احمد ASIپر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کو ٹریس کرنے کا حکم دیا۔ جس پر سپیشل ٹیم نے انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ محمد زبیر عرف زبیرا ولد نور محمد قوم ارائیں سکنہ کالرہ تھانہ جھاوریاں حال جنازہ گاہ روڈ ڈھوک عبداللہ ضلع جہلم کو اس کے ساتھی محمد سفیر عرف منیر ولد نبی احمد قوم مغل سکنہ چک نمبر108شمالی ضلع سرگودھا کو گرفتار کرلیا۔اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودہا نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار شدہ ملزمان سے آلہ قتل اسلحہ ناجائز کے علاوہ3چھینی گئی گاڑیاں مالیتی50لاکھ روپے بھی برآمد ہوچکی ہیں۔دوران انٹرو گیشن ملزمان نے ضلع سرگودھا کی 4وارداتوں کے علاوہ  ضلع گجرات،منڈی بہاؤالدین اور جہلم کی واردات ہائے کا بھی انکشاف کیا ہے۔وارداتوں میں قتل ہونے والوں میں محمدمنیر، سلیم رضا، تسلیم، گلستان خان، عمردراز اور محمد مظہر شامل ہیں۔اچھی کارکردگی دکھانے پر DPO حسن مشتاق سکھیرا نے خصوصی ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, October 11, 2019