DPO's Open Kachehry

سرگودھا
ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد محمدی مسجد سرگودھا میں کھلی کچہری لگائی اور شہریوں کے مسائل سنے اس موقع پر انہوں نے نمازیوں سے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے معاشرے میں عدم برداشت کے رویے کو کم کرنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی کا درس دیتا ہے اور ساری انسانیت کے ساتھ بلا تفریق مذہب بھلائی اور بھائی چارا ہمارے دین کا خاصہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کا سب سے بنیادی ادارہ خاندان ہوتا ہے اور بدقسمتی سے یہی ادارہ اپنا کردار ادا نہیں کر رہا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کی بہترین تربیت کریں تا کہ وہ اچھے پاکستانی اور شہری بن سکیں ۔ معاشرہ صحیح معنوں میں اسی وقت پروان چڑھتا ہے جب اس میں پائیدار امن ہو اور اس سلسلے میں ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہو گی
۔

Friday, October 4, 2019