342 KG Hashish Recovered

سرگودھا : تھانہ صدر پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ڈبل ڈور ڈالا سے 342 کلو گرام چرس برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کی ہدائت پر منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اختروینس کی نگرانی میں ،ایس ایچ او صدر فاروق حسنات نے ، سب انسپکٹر ظہیر احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 30 شمالی موڑ ناکہ بندی کر کے سنیپ چیکنگ کررہے تھے ۔ دوران چیکنگ مخبر کی اطلاع پر بھلوال کی طرف سے ایک ڈبل ڈور ڈالہ نمبری "کے پی 4980 برنگ سلور آیا، جس میں سوار 2 ملزمان نے پولیس کو جھانسہ دے کر گاڑی کو چک نمبر 29 شمالی موڑ کی طرف بھگا لیا اور چند قدم آگے سڑک پر گاڑی کھڑی کر کے ملحقہ فصل بانس کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ گاڑی متزکرہ بالا کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں میں سے چرس 342 کلو گرام برامد ہوئی۔ اس سلسلہ میں تھانہ صدر پریس کانفرس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ملک واجد حسین صاحب نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مخبر کی اطلاع کے مطابق ملزمان نے یہ منشیات مسمی راشد اقبال عرف لوٹا ولد محمد رفیق قوم طورسکنہ نزد ہاتھی چوک علاقہ تھانہ اربن ایریا کو سپلائی کرنا تھی۔ ملزم راشد اقبال اور دو کس نا معلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صدر سرگودھا  میں منشیات سمگلنگ کی دفعات  کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید براں ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوسی ٹیم تشکیل دے کر روانہ کر دی گئی ہے۔ پی آراو ڈسٹرکٹ سرگودھا۔

Monday, October 21, 2019