کرونا ایک عالمی وبا ہے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں-ڈی پی او سرگودھا

سرگودھا:کرونا ایک عالمی وبا ہے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ڈی پی او عمارہ اطہر 
سرگودھا:پولیس اسوقت ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ کرونا ایک عالمی وبا ہے جس سے بچاؤ صرف احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد سے ممکن ہے۔ پولیس مشکل کی اس گھڑی میں دیگر اداروں کے ساتھ ملکر عوام کی صحت کیلئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کو تحفظ فراہم کریگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا عمارہ اطہر نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی انتظامات کی جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کیطرف سے جاری کردہ ہدایات پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے اپنے اور اپنے ماتحت عملہ کو باربار احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کریں علماء کے ساتھ مل کر لوگوں کو تعلیم دیں۔لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں گشت کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ لوگوں کو پرامن ماحول فراہم ہو سکے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, March 24, 2020