کرائم کو روکنا اولین ترجیح ہے-ڈی پی اوسرگودھا

سرگودھا:کرائم کو روکنا اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:لوگوں کے جان ومال کی حفاظت سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم کو روکنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارنے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیلئے منعقد کی گئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے والا ہے لوگوں کی آمدورفت میں اضافہ ہوجاتا ہے بڑی شاہراہوں کے ساتھ  ملحقہ سڑکوں پر ناکہ بندی اور موثر گشت کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلہ میں پنجاب ہائی پٹرولنگ پوسٹ کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے علاقہ میں موثر گشت اور ناکہ بندی کے ذمہ دارہونگے۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز محمود، انچارج سی آئی اے،جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز موجود تھے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, May 11, 2020