ڈی پی اوسرگودھا کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کی کرائم میٹنگ

سرگودھا:ڈی پی اوفیصل گلزار کی زیر صدارت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ۔
سرگودھا: زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں، چالان بروقت عدالتوں میں بھجوائے جائیں ۔ قتل کے مقدمات میں حسب ضابطہ چالان برقت بھجوائے جائیں ۔ مقتول کے لواحقین کی تشفی اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ثبوت او رنمونہ جات محفوظ کرکے برائے تجزیہ فرنزاک لیبارٹری اور کیمیکل ایگزامینر بھجوائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے خصوصی تحرک کریں ان کی جائیداد کی قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ ورانٹ حاصل کیے جائیں ،پرانی دشمنیوں کو ختم کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے جرائم کی روک تھام سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے رابطہ رکھیں، بغیر ثبوت کسی کو گرفتارنہ کیا جائے عادی اور جھوٹے درخواست بازوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ملک امیتاز محموداور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, May 27, 2020