ڈی پی اوسرگودھا کا شہر کے تین اہم قرنطینہ سنٹرزکا دورہ

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا شہر کے تین اہم قرنطینہ سنٹرز کا دورہ
سرگودھا:پولیس دن رات شہریوں کے تحفظ کیلئے مصروف عمل ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار نے مدنی مرکز، ٹی بی ہسپتال اور رائے میڈیکل کالج میں قائم قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا۔ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کوہدایات جاری کیں اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد پر پولیس کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں سرگودھا پولیس ان سخت حالات میں بھی امن وعامہ کے قیام کے لئے پرعزم ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, April 27, 2020