ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کا چارج سنبھالتے ہی قرنطینہ سنٹرز کا دورہ

سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کا چارج سنبھالتے ہی قرنطینہ سنٹرز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
سرگودھا:امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھتے ہوئے کرو نا کی وبا ء پر قابو پانے کے لیے حکومتی احکامات پر عملدرآمد اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی زرعی کالج اور مدنی مرکز میں قائم قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات اور قرنطینہ سنٹرز میں رکھے گئے لوگوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،انچارج سکیورٹی قیصر عباس نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈی پی او سرگودہا نے قرنطینہ سنٹرز پر تعینات پولیس ملازمین کی کرونا سے بچاؤ کے لئے کیے گئے اقدامات میں مزید بہتری کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اے ایس پی سٹی احمد شاہ اور ڈی ایس پی صدر اختر علی وینس اور اے سی سرگودھا موجود تھے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, April 18, 2020