ڈی پی او سرگودھا کا تھانہ سیٹلائٹ ٹاون ساہیوال اور چوکی فاروقہ کا سرپرائز وزٹ

سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کاتھانہ سٹیلائٹ ٹاون، ساہیوال اور چوکی فروکہ کاسرپرائز وزٹ
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر نے تھانہ سٹیلائٹ ٹاون، تھانہ ساہیوال اور چوکی فروکہ کا سرپرائز وزٹ کیا، انہوں نے تھانہ جات میں صفائی کے انتظامات کو چیک کیااور ایس ایچ او زکو صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔ڈی پی او سرگودھا نے تھانہ جات کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مالخانہ اور حوالات کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے زیر تفتیش مقدمات کی جلد ازجلد میرٹ پر تفتیش کر کے چالان عدالت داخل کروانے کا حکم دیااور افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنا ہے، اس کے علاوہ جرائم کے کنٹرول کے لئے بھی بھر پورکوشش کرنی ہے تاکہ لوگوں کوایک اچھا ماحول فراہم ہو جو لوگ اپنے معمولات کے کام سے فارغ ہوکر رات کو تاخیر سے اپنے گھروں کو جاتے ہیں ان دیہاتوں کے لنک روڈز کو محفوظ بنانا ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, February 18, 2020