ڈی پی او سرگودھا نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا

سرگودہا: ڈی پی او عمارہ اطہر نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا ۔
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹرفاروق حسنات کو تھانہ سٹیلائٹ ٹاون ، انسپکٹر محمد خالد کو تھانہ جھاوریاں اور سب انسپکٹر اقرار عباس کو تھانہ عطاشہید میں ایس ایچ اوز تعینات کردیا جبکہ انسپکٹر قیصر الہی کو ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ، انسپکٹر فاروق لطیف کو انچارج انوسٹی گیشن تھانہ کینٹ، سب انسپکٹر سہیل ظفر کو انچارج انوسٹی گیشن تھانہ بھلوال سٹی اور انسپکٹر محمد اشتیاق کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔انہوں نے تمام افسران کو فوری چارج سنبھال کرکام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)

Friday, January 31, 2020