ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کا احسن اقدام

سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کا احسن اقدام ۔
ڈی پی او آفس میں آنے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظران کے بیٹھنے کےلئے  ایک نئے خوبصورت ویٹنگ روم کا اضافہ کر دیا گیا ۔قبل ازیں بنائے گئے ویٹنگ روم میں زیادہ رش ہوجانے کی وجہ سے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی جس پر ہنگامی بنیادوں پر ایک نئے ویٹنگ روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ کرونا ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے آنے والے مہمانوں کو بیٹھنے کےلئے ایک بہتر ماحول مہیا کیا جاسکے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 13, 2020