ڈی پی او سرگودھا کی محرم الحرام کے سلسلہ میں لائسنسداران کے ساتھ میٹنگ

سرگودہا:ڈی پی او فیصل گلزار کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں لائسنسداران کے ساتھ میٹنگ 
سرگودہا:ہم سب نے ملکر محرم الحرام کو پرامن بنانا ہے کرونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں منتظمین کی یہ ذمہ داری ہے کہ مجالس وجلوس کے دوران سماجی فاصلہ رکھیں،شرکاء کے بیٹھنے کی جگہ کو باقاعدہ سرکل بنا کر واضح کیا جائے،ماسک کا استعمال کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے محرم الحرام کے سلسلہ میں لائسنسداران سے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ قالینوں کے استعمال سے اجتناب کیا جائے جبکہ صاف چٹائیوں کو امام بارگاہ سے باہر ہی استعمال کیا جائے،اگر قالین استعمال کیا جائے تو روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش سپرے کیا جائے،کرونا وبا کے پیش نظر مجالس کے اوقات کو محدود رکھا جائے اور منظور شدہ اوقات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،شرکاء ہاتھ ملانے اور بغل گیر ہونے سے اجتناب کریں گے،تبرک کیلئے دسترخوان کی بجائے پارسل کا طریقہ کاراپنایا جائے،رضاکاران/شرکاء علم، تعزیہ، شبیہ کو نہ چھوئیں بلکہ فاصلہ سے سلام کریں،منتظمین عزاء داری ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ میں رہیں گے تاکہ مجلس /عزاداری کا مناسب انتظام کیاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے صرف لائسنسی اور روائتی جلوسوں کی اجازت ہوگی،شرکاء جلوس مشروبات کیلئے ڈسپوزایبل گلاس یا بوتل استعمال کریں گے،شیعہ رضاکاران/سکاؤٹس کے ذریعے ایس او پی پر عملدرآمدکیاجائے،شرکاء جلوس اوراوقات جلوس کو محدودرکھاجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  جلو س ومجالس کے دوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر پابندی کو یقینی بنایا جائے اشتعال اور نفرت انگیز تقاریر یا تحریری مواد کی اشاعت کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جلوس کو تنگ اور محصور مقامات پر رکنے نہ دیا جائے۔ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے لیکن اس میں آپ لوگوں کا تعاون پولیس کے لیے نہایت ضروری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, August 12, 2020