ڈی پی او سرگودھا کی محرم الحرام کے سلسلہ میں انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات

سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کی محرم الحرام کے سلسلہ میں انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات۔ جلو س ہائے سے متعلق بریفنگ 
سرگودہا: ڈی پی او فیصل گلزار کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات کی۔ انچارج سیکیورٹی انسپکٹر فضل قادر نے سٹی ایریا سے منعقد ہونے والے جلوسوں کے بارہ میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودہا نے کہا کہ اس مہینے کے تقدس کے پیش نظر ہمیں فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت ومحبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن قوتوں کو اپنے مذموم اور ناپاک عزائم میں کامیابی حاصل نہ ہو۔ ڈی پی او سرگودہا نے مزید کہا کہ جلوس ہائے میں وقت کی پابندی کی جائے گی، جلوس کی بروقت برآمدگی اور اختتام کو یقینی بنائیں جلوس کو منظور شدہ روٹ کے علاوہ کہیں اور جانے کی اجازت نہ دی جائیگی۔ موجود ملکی صورتحال میں امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔اس موقع پر تاجران کی طرف سے دی جانے والی تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ ڈی پی او سرگودھا نے بمطابق قانون ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, August 12, 2020