ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر عیدالفطر سے متعلقہ سپیشل سیکیورٹی پلان جاری

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر عیدالفطر سے متعلقہ سپیشل سیکیورٹی پلان جاری 
سرگودھا: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر ضلع کے داخلی وخارجی راستوں کیساتھ ساتھ تمام اہم چوک، بازار، مارکیٹس اور پلازہ جات میں 30ناکہ بندی پوائنٹس لگائے گئے ہیں جن پر تین سو کے قریب افسران وملازمان کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے اس سپیشل سیکورٹی ڈیوٹی کا مقصد عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے تاکہ عید الفطر کے سلسلہ میں خریداری کرتے ہوئے بخوف ہوکر خریداری کر سکیں جبکہ لوگوں کی محفوظ سفرکو یقینی بنانے کے لئے تمام اہم شاہراہوں پر اضافی پیٹرولنگ لگائی گئی جن پر پولیس کی اضافی گاڑیاں اور اضافی نفری رات کے اوقات میں گشت کرے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ محفوظ ہو کر سفر کر سکیں۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

Saturday, May 23, 2020