ڈی پی او سرگودھا کی ٹریفک سٹاف سے میٹنگ

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ٹریفک سٹاف سے میٹنگ 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی زیر صدارت ٹریفک سٹاف سرگودھا کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا چہرہ ہے آپ نے اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے پولیس کے امیج کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ سڑک پر ٹریفک کی روانی آپ کو اولین ترجیح ہونی چاہیے حادثات کا باعث بننے والی وجوہات کا سدباب کیا جائے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔ ٹریفک کی سنگین خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کریں رمضان المبارک میں افطاری کے اوقات میں ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا شیخ کاشف محمود نے ٹریفک ڈیوٹی اور رمضان المبارک میں بنانے گئے ٹریفک پلان سے متعلق بریفنگ دی۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, April 26, 2020