ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری

سرگودہا: ڈی پی اوفیصل گلزار  کی  ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزا رکی ہدایت پر جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے ۔اس سلسلہ میں ایس ڈی پی او شاہ پور غلام جعفر اور ایس ڈی پی او ساہیوال فضل عباس کی زیر نگرانی بیرئیر شاہ پور اور بوڑالدھیال وگردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔ سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی افضال احمد، ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ نواز ظفر لالی ، ایلیٹ فورس، سیپشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، سول ڈیفنس اور حساس اداروں نے حصہ لیا ۔ دوران سرچ آپریشن 100سے زائد مکانات، دوکانات اور پلازوں کی تلاشی لی جبکہ 200سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی ۔ سرچ آپریشن کے دوران تین مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کردیا گیا ہے مزید کاروائی جاری ہے ۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, September 13, 2020