ڈی پی او سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا محرم الحرام کے سلسلہ میں بھلوال کا دورہ

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ کا محرم الحرام کے سلسلہ میں بھلوال کا دورہ۔
انہوں نے میونسپل کمیٹی آفس میں تحصیل بھلوال کی امن کمیٹی اور مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کی۔ انہوں تمام مجالس اور جلوسوں کے کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس ہمہ وقت تیار ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ نے کہا کہ کرونا وائرس ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوا اس سلسلہ میں احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ اس موقع پر اے ایس پی بھلوال ماہم خان اے سی بھلوال انچارج سکیورٹی فضل قادر  اور جملہ ایس ایچ اوز بھلوال سرکل اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران بھی ھمراہ تھے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, August 20, 2020