ڈٰی پی او سرگودھا کی تھانہ جات کےمحرران اور فرنٹ ڈیسک سٹاف سے میٹنگ

سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی سربراہی میں تمام تھانوں کے محرر ان اورفرنٹ ڈیسک عملہ کے ساتھ میٹنگ، فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی کا جائزہ۔
سرگودھا: ڈی پی اوعمارہ اطہر نے تمام تھانوں کے محرران اور فرنٹ ڈیسک سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی۔ دوران میٹنگ انہوں نے کہا کہ تمام سائلین سیدھا فرنٹ ڈیسک پر آئیں گے جہاں پر موجود عملہ ان کی درخواست اور سائلین کے کوائف درج کرنے کا ذمہ دار ہے۔تھانہ کے تمام رجسٹر بھی کمپیوٹرائزڈ ہیں محرر یا نائب محرر اپنے تھانہ کا ریکارڈ POLCOMپر درج کروائے گا۔اسی طرح ضمنیات کا اندراج بھی کمپیوٹرائزڈ ہو گا جس میں مدعی، گواہان اور ملزمان کے شناختی کارڈ اور فون نمبرکے اندراج کو یقینی بنایا جائے ملزمان چالان شدہ کے فنگر پرنٹ لازماً حاصل کیے جائیں جبکہ چوری شدہ گاڑیوں کامکمل ریکارڈ بھی رکھا جائے۔علاوہ ازیں رپورٹ 173ض ف کو کمپیوٹرائزڈ کرکے ہر صورت اندر معیاد داخل عدالت کروائی جائے گی کسی بھی طرح کی کوتاہی پرذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے میٹنگ ممبران سے ان کے مسائل سننے کے بعد ان کے حل کے بارہ میں احکامات جاری کیے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, February 24, 2020