ڈٰی پی او سرگودھا کا احساس کفالت سنٹرز کا دورہ سیکیورٹی کا جائزہ

سرگودھا:ڈی پی اوعمارہ اطہرکا وزیر اعظم پاکستان کے احساس کفالت پروگرام کے تحت ضلع بھر میں قائم کیے گئے مختلف سنٹرز کا دورہ۔ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
سرگودھا:وبائی مرض کرونا وائرس کی وجہ سے حکومتی احکامات پر پورے ملک کی طرح ضلع سرگودھا میں بھی لاک ڈاؤن کی صورتحال درپیش ہے۔ حکومت پاکستان نے غریب طبقے کی مالی معاونت کیلئے احساس کفالت پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت 9 اپریل سے مختلف سکولوں میں سنٹرز قائم کرکے مستحق افراد کی رجسٹریشن عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس مہم کاباقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔اس مقصد کیلئے قائم کردہ 16 سنٹرزکی سیکیورٹی کیلئے 200سے زائد پولیس افسران وملازمان کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان سنٹرز کی نگرانی کیلئے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ڈی پی اوسرگودھا عمارہ اطہر نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سنٹر کا وزٹ کیا اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران و ملازمان کو سختی سے تاکید کی ہے کہ حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لاتے ہوئے سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔ رجسٹریشن کیلئے آنے افراد کو مناسب فاصلے پر بٹھایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ان تمام سنٹرز پر ہاتھ دھونے کیلئے صابن اور پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, April 9, 2020