پولیس کا منشیات فروشی و ناجائزاسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

سرگودھا: پولیس کامنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ گرفتارآٹھ ملزمان سے چرس، شراب وناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کڑانہ پولیس نے شفقت علی سکنہ چک53جنوبی سے چرس558گرام، تھانہ عطاء شہید پولیس نے فہیم عباس سکنہ 7جنوبی سے چرس400گرام، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قادر بخش سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے شراب20لیٹر، تھانہ بھیرہ پولیس نے الفت حسین سکنہ علی پورنون سے رائفل444بور، تھانہ پھلروان پولیس نے گلزار احمد سکنہ رتہ کلاں سے بندوق12بور، قمر عباس سکنہ رتہ کلاں سے پسٹل30بور،تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے مبشر سکنہ ویگووال سے بندوق12بور اور تھانہ میلہ پولیس نے غلام دستگیر سکنہ نصیر پورکلاں سے پسٹل30بوربرآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 2, 2020