پولیس عوام کے جان و مال کو تحفظ فراھم کرنے کیلئے ھمہ وقت کوشاں ہے

سرگودہا پولیس عوام کے جان و مال کو تحفظ فراھم کرنے کیلئے ھمہ وقت کوشاں ہے کم وسائل کو اپنی کمزوری نہ سمجھتے ہوئے دستیاب وسائل کو استعمال کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر سے پنجہ آزما ہیں.
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا فیصل گلزار نے   صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ایک ہفتے میں آنے والی  کرائم کی لہر کو پولیس نے کنٹرول کرلیا ہے  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ وکلاء ڈبل مرڈر کیس ھمارے لئے چیلنج تھا اس اندھے قتل کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے حل کیا گیا جس پر سرگودہا پولیس یقینی طور پر شاباش کی مستحق ہے ان کا کہنا تھا کہ جرائم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہوتے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ پولیس جرم تک کتنا جلدی پہنچتی ہے ان کا کہنا تھا  سرگودہا پولیس کی کیس ٹریس کرنے کی شرح  صوبہ کے دیگر اضلاع سے بہت بہتر ان کا کہنا تھا کہ اگر سرگودہا پولیس کے وسائل اور نفری ابادی کے مطابق کردی جائے تو نتائج مزید بہتر ہوسکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پولیس کرایہ داری ایکٹ ، گرلز بوائز ہاسٹل کے ریکارڈ کو بہتر بنا رہی ہے گشت کے نظام کو موثر بنا دیا گیا ہے جب کہ 15 کے رسپانس ٹائم کو بھی بہتر کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا  تھانوں میں معاونین کی تعیناتی سے عوام  اور پولیس میں موجود  فاصلے کو کم کیا گیا ہے تھانے میں سائلین کو سہولیات فراھم کرنے سے عوام کا  اعتماد پولیس پر بڑھا ہے ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار اسی معاشرے کا حصہ ہیں کسی کا کوئی بھائی اور کوئی باپ ہے اس لئے معاشرہ ملکر جب تک جرائم پیشہ عناصر سے نہیں لڑے گا اس وقت تک کامیابی ممکن نہیں ان کا کہنا تھا اگر پولیس پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے گرد رہنے والے لوگوں پر نظر رکھے اور ان کی اطلاع پولیس کو دی جائے تو  اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے جرائم کی نشاندہی کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جاتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے دفتر سے چٹ سسٹم ختم کردیا گیا سائلین بلا جھجک مجھ سے ملاقات کرکے اپنے مسائل بیان کرسکتے ہیں پولیس کے اندر جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے بتایا کہ سرگودہا پولیس میں جرائم پیشہ عناصر سے رابطہ رکھنے والوں کی کوئی جگہ نہیں اور ان کو اب معطل نہیں بلکہ نوکری سے برخاست کرنے کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جھاوریاں میں کچھ اہلکاروں کو شکایات موصول ہوئی تھیں جنہیں گرفتار کرکے فوری طور پر ہتھکڑی لگائی گئی ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ یافتگان کا ریکاڈ سینٹرلائز کردیا گیا ہے مقدمات کے اندراج میں اب سائلین کو بالکل مشکلات نہیں ہیں مقدمے کے اندراج کی اطلاع سائل کے موبائل پر بھیجی جارہی ہے ان کا کہنا تھا پولیس والے بھی عام انسان ہیں ان سے بھی غلطیاں سرزد ہوسکتی ہیں 24 گھنٹے کام کرنے والی فورس سے عوام کی شکایات بھی زیادہ ہوتی ہیں ان شکایات کو کم کرنے کیلئے بطور کپتان اپنی تمام صلاحیتیں استعمال کررہا ہوں.
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, September 17, 2020