پرامن معاشرہ شہدا کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے

سرگودھا:پرامن معاشرہ شہدا کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:شہدائے پولیس نے اپنے خون سے معاشرے میں امن قائم کیا ہے آج ہم جس امن کی فضاء میں رہ رہے ہیں وہ شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے شہدائے پولیس کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین ہماری فیملی کا حصہ ہیں ان کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا،آپ کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے فوکل پرسن انسپکٹر حیدر علی ٹیپو کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہدا کے لواحقین سے مسلسل رابطہ میں رہنا آپ کی ذمہ داری ہے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 20, 2020