والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کا حصہ بننے سے روکیں

سرگودھا: والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کا حصہ بننے سے روکیں۔ ڈی پی او فیصل گلزار 
سرگودھا:ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے ہر سال نو جوانوں کی ایک بڑی تعداد اس کھیل کے دوران اپنی جان گنوا دیتی ہے یا عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو جاتی ہے۔ ان حادثات کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ ایسے تمام عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے جو اس خونی کھیل کا باعث بنتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے ون ویلنگ کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود کی زیرنگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے ون ویلنگ کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت موٹرسائیکل سواروں خصوصاً نوجوانوں کو ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہی دی جارہی ہے۔ ٹریفک ایجوکیشن سرگودھا کی ٹیم نے فاطمہ جناح روڈ اور دیگر بڑی موٹرسائیکل ورکشاپس کا وزٹ کیا اور موٹرسائیکل مکینکوں کو ہدایات دیں کہ ون ویلنگ کے شوقین نوجوانوں کے موٹرسائیکل میں تبدیلی نہ کی جائے نہ ہی ایسا کوئی عمل کیا جائے جس سے ون ویلنگ کی ترغیب ملتی ہے۔ ایسے مکینک جو ان کاموں میں ملوث پائے گئے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ محمد سجاد نے ون ویلنگ کے نقصانات سے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, August 11, 2020