منشیات فروشی وناجائزاسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

سرگودھا:پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،گرفتار سات ملزمان سے چرس ، شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں و ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے احسان منیر ولد محمد منیر سکنہ پرانا بھلوال سے چرس525گرام، تھانہ ساجد شہید پولیس نے وحید عباس ولد نواز سکنہ 49شمالی سے چرس340گرام، تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے محمد ریاض ولد اسلم سکنہ بکھربارسے شراب20لیٹر، تھانہ صدربھلوال پولیس نے محمد علی ولد تاج محمد سکنہ چک3شمالی سے رائفل222بور معہ115گولیاں، حامد علی ولد غلام عباس سکنہ چک3 شمالی سے بندوق12بور معہ90کارتوس، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے زبیر ولد امیر سکنہ کوٹ میانہ سے بندوق12بور اور شکیل احمد ولد منظو راحمد سکنہ کوٹ میانہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی و ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, July 14, 2020