منشیات فروش ھمارےمستقبل کے دشمن ہیں- ڈی پی او سرگودھا

سرگودھا :منشیات فروش ھمارےمستقبل کے دشمن ہیں،اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا :منشیات فروش ھمارےمستقبل کے دشمن ہیں،اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او سے تعارفی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ریجن کے چاروں اضلاع کی پولیس کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہے ۔ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آپ کا کام آپ کی پہچان ہے اس میں بہتری لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف سے جاری کردہ تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔میٹنگ  میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس ورکنگ میں بہتری کے لیے غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز محمود ، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزموجود تھے  تمام ایس ڈی پی اوز نے اپنے اپنے سرکل کی بریفنگ دی۔ ڈی پی او سرگودھا نے پولیس ورکنگ میں مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, April 19, 2020