محرم الحرام کے سلسلہ میں سٹی ایریا کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا اچانک دورہ

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں سٹی ایریا سے نکلنے والے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا اچانک دورہ
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں سٹی ایریا سے نکلنے والے جلوسوں کے روٹس کا اچانک وزٹ کیا۔ انہوں نے سٹی ایریا سے منعقد ہونے والے تمام مرکزی جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہاکہ جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے پولیس کی اضافی نفری ہمہ وقت تیار رہے گی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، سماجی فاصلہ رکھیں، ماسک اور سینیٹائز ر کے استعمال کو یقینی بنایاجائے۔ ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ نے محرم الحرام کے دوران نکلنے والے مرکزی جلوسوں کے بارہ میں بریفنگ دی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, August 18, 2020