ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے

سرگودھا:ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے۔ ڈی پی او فیصل گلزار 
سرگودھا: ہم اپنے بزرگوں کے لگائے گئے پودوں کی چھاؤں میں بیٹھتے ہیں اسی طرح اپنے بچوں کے لئے چھاؤں اور خوشگوار ماحول پیدا کرنے کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تانگ وسیب تنظیم کے ساتھ ملکر ڈی پی او آفس میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کی خوبصورتی کیلئے درخت انتہائی ضروری ہیں لہذا ان کو لگانے کے بعد ان کی حفاظت اور نگہداشت بھی کی جانی چاہیے۔اس موقع پر ڈائریکٹر تانگ وسیب عظیم خان اور ان کی ٹیم بھی ہمراہ تھے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, September 11, 2020