ضلعی پولیس افسران تفتیش کے معیار اور پولیس کارکردگی کو بہتر بنائیں

ضلعی پولیس افسران تفتیش کے معیار اور پولیس کارکردگی کو بہتر بنائیں۔تھانوں میں تعینات معاون اور ڈیوٹی آفیسر شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر کی ضلعی پولیس افسران کو ہدایات۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو ویڈیو لنک میٹنگ کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے معیار اور پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ انوسٹی گیشن آفیسرز کو مقدمات کی تفتیش کے متعلق جاری کی گئی ایس او پیز کے بارے میں ٹریننگ دیں۔ضلعی پولیس افسران ماڈل پولیس اسٹیشنز کے باقاعدہ وزٹ کریں۔ ماڈل تھانہ جات کے لیے جو ایس او پیز جاری کی گئی ہیں ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔تھانوں میں تعینات معاون اور ڈیوٹی آفیسرز شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔موئثر شہادتوں کے حصول کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی موبائل کرائم سین پر لازمی بلوائیں۔فرنٹ ڈیسک،ایس ایچ اوز کے دفاتر اور حوالات کے اندر سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی ورکنگ درست رکھیں۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ ریپ اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش جاری کی گئی ایس او پیز کے مطابق کریں۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔ایف آئی آرز کا بروقت اندراج کریں۔پولیس اہلکاروں کی کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ اس ویڈیو لنک میٹنگ میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سرگودھا نجیب الرحمن بگوی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب شعیب محمود،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی حسن اسد علوی اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء  و دیگر افسران نے شرکت کی۔         
        پبلک ریلیشنز آفیسر
دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا
Saturday, August 8, 2020