سرگودھا پولیس کے شہدا کیلئے ڈی پی اوآفس میں خصوصی دعا

سرگودھا:پولیس کے شہدا کیلئے ڈی پی اوآفس میں خصوصی دعا کرائی گئی۔ 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی طرف سے ان کے آفس میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں جملہ سٹاف نے شرکت کی۔ جمعیت پولیس کے شہدا کی بلندی درجات اور ملکی امن وسلامتی کیلئے دعا کی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھافیصل گلزار نے کہا کہ ہمارے فرائض میں شامل ہے کہ ہم شہداکی لازوال قربانیوں کو یاد رکھیں۔ انچارج ویلفیئر انسپکٹر حیدر علی ٹیپوکو ہدایت ہوئی کہ تمام شہدا کے لواحقین سے مسلسل رابطہ میں رہیں اور ان کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, August 4, 2020