سرگودہا پولیس کا احسن اقدام 50 سے زائد چوری شدہ مال مویشی اصل مالکان کے حوالے

سرگودہا:پولیس کا احسن اقدام 50 سے زائد چوری شدہ مال مویشی اصل مالکان کے حوالے
سرگودہا:دیہات میں رہنے والے زیادہ تر لوگوں کا ذریعہ معاش مال مویشی پالناہے۔ چند سماج دشمن عناصر اپنے وقتی فائدے کیلئے لوگوں کو ان کے ذریعے معاش سے محروم کرتے ہیں اوران کا مال مویشی چوری کرلیتے ہیں۔ سرگودھا میں مویشی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت ڈی ایس پی ساہیوال سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ شاہد اقبال اور سی آئی اے سٹاف پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم نے دن رات محنت کرکے خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں سے پچاس سے زائد جانور برآمد کرلیے یہ جانور سرگودھاکے مختلف علاقوں سے چوری کیے گئے تھے۔ برآمد شدہ مویشی متعلقہ تھانوں کے حوالے کیے گئے جنہوں نے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیے ان میں تھانہ ترکھانوالہ 15مویشی، تھانہ کوٹمومن 4مویشی، تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن4مویشی، تھانہ صدر سرگودھا 4مویشی، تھانہ عطاء شہید4مویشی، تھانہ شاہ نکڈر4مویشی، تھانہ سٹی بھلوال4مویشی، تھانہ صدر بھلوال4مویشی، تھانہ کڑانہ2مویشی، تھانہ شاہ پورسٹی3مویشی اور تھانہ جھال چکیاں کے 2مویشی شامل ہیں۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

Tuesday, January 21, 2020