سرگودہا فرنٹ ڈیسک تھانہ کلچر میں تبدیلی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے-ڈی پی او سرگودھا

سرگودہا: فرنٹ ڈیسک تھانہ کلچر میں تبدیلی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ڈی پی او عمارہ اطہر
سرگودہا:فرنٹ ڈیسک تھانہ کلچر کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کر رہاہے،پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا میں دن بدن بہتری آرہی ہے فرنٹ ڈیسک پرفرائض سرانجام دینے والا تمام عملہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملہ کی ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے شفقت اور محبت سے پیش آئیں، سائلین سیدھا فرنٹ ڈیسک پر آئیں گے جہاں پر موجود عملہ ان کی درخواست اور انکے کوائف کا اندراج کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ذمہ دارہوگا۔ تمام رجسٹر کمپیوٹرائزڈ کردیئے گئے ہیں اپنا تمام ریکارڈ کمپیوٹرئزاڈ کریں کسی بھی طرح کی کوتاہی پر ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے میٹنگ ممبران سے ان کے مسائل سننے کے بعد ان کے حل کے بارہ میں احکامات جاری کیے۔ میٹنگ میں انچارج ڈیجیٹل کنٹرول روم نجم الحسن بھی موجود تھے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, January 29, 2020