سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا: پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، مزید10ملزمان گرفتار، چرس، شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اختر احمد سکنہ اوپی روانہ سے چرس540گرام،تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے محمد نعیم سکنہ شاہ پورصدر سے چرس200گرام، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے ظفر سردار سکنہ مڈھ رانجھا سے شراب15بوتل،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے شیراز سکنہ ماڑی سے رائفل444بور، جاوید اسلم سکنہ52شمالی سے پسٹل9ایم ایم، شاہ نواز سکنہ حیات پور سے پسٹل30بور،عبدالقدوس سکنہ 70شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ اربن ایریا پولیس نے ساجد حسین سکنہ گلشن جمال سے پسٹل30بور، تھانہ جھاوریاں پولیس نے نصر حیات سکنہ جھلگیاں پال سے پسٹل30بور،تھانہ ساہیوال پولیس نے شہزاد حسن سکنہ پٹھانکوٹ سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, April 13, 2020