سرگودھا پولیس اگست2020 جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی

سرگودھا:پولیس کی ماہ اگست2020 کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، اشتہاریوں سمیت 400سے زائد ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں چرس،افیون،چالوبھٹیوں سمیت شراب اورناجائزاسلحہ برآمد۔ 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پر سرگودھاپولیس نے ماہ اگست2020میں 84 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے چرس157کلوگرام، افیون3کلو گرام اورتین چالوبھٹیوں سمیت 958لیٹر شراب برآمد کی جبکہ ناجائزاسلحہ رکھنے ونمائش اسلحہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران194ملزمان سے12کلاشنکوف،12رائفلیں 444بور،2رائفلیں 223بور،4 رائفلیں 222بور، 39 بندوقیں 12بور، 2ریوالور32بور، 125پسٹل30بور اور1935 گولیاں /کارتوس برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اسی طرح اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کل101مجرمان اشتہاری گرفتارکیے گئے جن میں سے قتل کے5اور رہزنی کے18اشتہاری مجرمان شامل تھے کو بھی گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایا گیا ہے علاوہ ازیں ضلع کے مختلف علاقوں میں تمام ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں 80سے زائد سر چ آپریشن کیے گئے جن میں پولیس کے علاوہ حساس اداروں نے بھی حصہ لیا ان سرچ آپریشنز میں سینکڑوں گھروں، دوکانات، پلازوں، ہوٹلز، سرائے وغیرہ کی تلاشی لی گئی جبکہ ہزاروں افراد کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیو میٹرک مشین کروائی گئی۔اس کے علاوہ نقب زنی اور مویشی چوری میں ملوث 2گینگز کے سرغنہ سمیت 07ارکان کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے عوام الناس کا چھینا گیا اور چوری شدہ 10لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمدکرواکربعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, September 3, 2020